Column

لامحدود طاقت

لامحدود طاقت
علیشبا بگٹی
پلس پوائنٹ
انتھونی رابنز، اپنی کتاب ’’ لامحدود طاقت ‘‘ میں لکھتے ہیں: دنیا میں کامیابی کے وہ راز جنہیں جان کر انسان اپنی زندگی کی سمت بدل سکتا ہے۔۔ اُن میں سب سے پہلا راز ہے، یہ جاننا کہ آپ کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔ جی ہاں، آپ جو چاہے بن سکتے ہیں۔ جو چاہے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی سوچ، اپنے خیالات، اور اپنے عمل کا رخ درست کر لیں تو آپ اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی ایک نئی دنیا تخلیق کر سکتے ہیں۔ انسانی ابلاغ دو قسموں میں بٹا ہوا ہے ۔ بیرونی اور اندرونی۔ بیرونی ابلاغ وہ زبان ہے، جو ہم دوسروں سے بات کرتے وقت استعمال کرتے ہیں۔ ہماری آواز، ہمارا انداز، ہمارے چہرے کے تاثرات، اور جسمانی حرکات، کامیابی کے لیے بیرونی ابلاغ جتنا اہم ہے، اندرونی ابلاغ اس سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ اندرونی ابلاغ دراصل وہ گفتگو ہے جو ہم خود سے کرتے ہیں۔ ہمارے خیالات، ذہنی تصویریں، اور جذبات اسی مکالمے سے جنم لیتے ہیں۔ خوشی، غم، جذبہ یا مایوسی، سب کا تعلق اسی بات سے ہے کہ ہم خود سے کیا کہہ رہے ہیں۔ اگر آپ اپنی اندرونی بات چیت پر قابو پا لیں۔ تو اپنے جذبات پر بھی قابو پا سکتے ہیں۔ دماغ روزانہ لاکھوں معلومات کو فلٹر کرتا ہے۔ اور وہی معلومات محفوظ رکھتا ہے، جو ہماری سوچ، نظریات اور اقدار سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اس لیے ہر انسان کسی واقعے کو الگ نظر سے دیکھتا ہے۔۔ اصل واقعہ کچھ اور ہوتا ہے، لیکن ہمارا ذہن اسے اپنی سوچ کے مطابق رنگ دیتا ہے۔ کامیابی کا راز ان چار قدموں میں چھپا ہے۔۔ ایک واضح ہدف طے کریں۔ دوئم، عمل کریں۔ سوئم، نتائج کا جائزہ لیں۔ چہارم، راستے کو بہتر بنائیں۔ جب تک ہدف حاصل نہ ہو۔ اکثر لوگ وسائل کی کمی کا رونا روتے ہیں، حالانکہ کمی وسائل کی نہیں، بلکہ اُن پر قابو پانے کی ہوتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ذہن کو کیسے قابو میں لایا جائے؟ اس کا جواب ہے۔ نیورو لسانی پروگرامنگ (NLP)۔ یہ ایک سادہ لیکن زبردست طریقہ ہے جس میں ہم سیکھتے ہیں کہ کامیاب لوگوں کی سوچ، عادات اور فیصلے کیسے ہوتے ہیں۔ اور پھر اُن کی نقل کرتے ہیں، یعنی ’’ ماڈلنگ‘‘ کرتے ہیں۔ کامیاب لوگوں کے عقائد عام لوگوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ وہ ہر ناکامی کو سیکھنے کا موقع سمجھتے ہیں، وہ ہر چیز کی ذمہ داری خود اٹھاتے ہیں، اور اُن کے نزدیک کام صرف فرض نہیں بلکہ کھیل ہوتا ہے۔ ان کا یقین ہوتا ہے، کہ ہر چیز کسی مقصد کے تحت ہوتی ہے۔ اسی طرح اقدار وہ ستون ہیں جن پر انسان کی زندگی کا توازن قائم ہوتا ہے۔ اگر ہمارا رویہ ہماری اقدار سے ہم آہنگ نہ ہو۔ تو اندرونی خلاء پیدا ہو جاتا ہے۔۔ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے اپنی اقدار کو پہچانیں، پھر اُن کی بنیاد پر فیصلے کریں۔ذہنی پروگرامنگ کے کچھ موثر طریقے بھی ہیں۔۔
سب موڈیلٹیز Submodalities۔ یعنی دماغ میں تصویروں، آوازوں اور احساسات کی گہرائی و شدت کو بدلنا۔۔
ری فریمنگ: منفی تجربات کو نئے زاویے سے دیکھنا۔
اینکرنگ: مثبت کیفیت سے جڑی کوئی علامت بنا لینا۔
سوئش پیٹرن: منفی عادت کو مثبت تصور سے بدل دینا۔
یاد رکھیں، ہمارا جسم ہماری سوچ کا آئینہ ہوتا ہے۔ اگر آپ افسردہ دکھائی دیں گے، تو دماغ بھی افسردہ ہو جائے گا۔ لیکن اگر آپ کامیاب لوگوں کا جسمانی انداز اپنا لیں، تو آپ کی جذباتی کیفیت بھی بدل سکتی ہے۔۔ کامیابی کے لیے خواب دیکھنا بھی ضروری ہے۔۔ لیکن صرف خواب کافی نہیں، اُن کے لیے منصوبہ بندی، ڈیڈ لائنز اور روزانہ کی کوششیں بھی لازمی ہیں۔ اپنے خوابوں کی فہرست بنائیں۔ انہیں ترجیح دیں، اور اُن کے حصول کے لیے ایک مکمل روڈ میپ بنائیں۔ رابطے کے شعبے میں سب سے اہم چیز ہے ’’ رابط پیدا کرنا ‘‘ ہے۔ Rapport۔ اگر آپ سامنے والے شخص کی بول چال، جسمانی حرکات اور انداز کو نرم لہجے میں اپنا لیں۔ تو فوری طور پر ایک ذہنی ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ہر انسان کے اندر معلومات کو پراسیس کرنے کا ایک خاص انداز ہوتا ہے، جسے Meta Programsکہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ خطرہ لیتے ہیں، کچھ محتاط ہوتے ہیں۔ کچھ کو دوسروں کی تائید چاہیے۔ کچھ خود پریقین رکھتے ہیں۔ آخر میں سب سے اہم بات کہ اگر آپ کامیابی چاہتے ہیں۔ تو دینا سیکھیں۔ اپنے وقت، اپنے علم، اپنی توانائی کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ یہی اصل کامیابی ہے۔ ’’ زندگی میں ہر چیز کی اصل قیمت وہی ہوتی ہے جو ہم اسے خود دیتے ہیں‘‘۔
کامیابی کسی خوش نصیبی کا نتیجہ نہیں۔ بلکہ اندرونی سوچ، عقائد، جسمانی رویے اور مسلسل عمل کا مجموعہ ہے۔ آپ کی زندگی بدل سکتی ہے، بس شرط یہ ہے کہ آپ خود کو بدلنے کا فیصلہ کریں۔ یاد رکھیں، آپ کی طاقت لامحدود ہے۔۔

جواب دیں

Back to top button