تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی: جنیٹوریل سٹاف ای سی جی کرنے لگا

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیلپر سے ای سی جی کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہسپتال میں عملے کی جانب سے ای سی جی کروانے والے افراد سے بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں عملے کو مریضوں سے بدتمیزی کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ای سی جی کرنے سے انکار کرنے والا شخص ای سی جی ٹیکنیشن نہیں ہیلپر ہے۔

ہسپتال حکام کے مطابق شعیب نجی کمپنی کے جینی ٹوریل اسٹاف سے ہے، نجی کمپنی کا ملازم مبینہ طور پر ہسپتال سے کئی بار نکالا بھی جا چکا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ معاملہ ہمارے نوٹس میں ہے اس پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے، کمیٹی اپنی انکوائری مکمل کرلے تو میڈیا سے شئیر کیا جائے گا ۔

ہسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ ای سی جی پر ورک لوڈ کے باعث بسا اوقات ہیلپر کو ٹیکنیشن کیساتھ لگایا جاتا ہے

جواب دیں

Back to top button