تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بھارتی حملے کا کرارا جواب دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے کرارا جواب دیا، پہلے 6 اور 7 مئی کو دشمن کے 6 طیارے مار گرائے، پھر 10 مئی کو دوبارہ سبق سکھایا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انٹرن شپ پروگرام اڑان پاکستان سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سپر اسٹارز کی کہکشاں سے بہت متاثر ہوا ہوں، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا ہے، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی تھی، 2023ء میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، مجھے یقین تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، مؤثر اقدامات سے اقتصادی شعبے میں اشاریے بہتر ہوئے، اُس وقت مہنگائی کی شرح 38 فیصد، پالیسی ریٹ 22 فیصد تک تھا، ہم نے مخلصانہ کوششیں کی اور اللّٰہ پر معاملہ چھوڑ دیا، ہمارا پالیسی ریٹ کم ہو کر 11 فیصد تک آ گیا ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے بہتری ہوئی

جواب دیں

Back to top button