تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

احتجاجی تحریک سے متعلق اعلان عمران خان خود کریں گے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک سے متعلق اعلان عمران خان خود کریں گے۔

انھوں نے یہ بات لاہور روانگی کے موقع پر کہی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر بتا دیا ہے کہ ہم آج لاہور میں پارٹی اراکین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں جہاں ہماری میٹنگ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز معطل کیے گئے ہیں، ان سے یکجہتی کے لیے لاہور جا رہے ہیں۔

خیال رہے 27 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے صوبائی اراکین نے احتجاج کیا تھا جس پر سپیکر نے پی ٹی آئی کے 26 صوبائی اراکین کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔

جس کے بعد آج پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور بھی شامل ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے جہلم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں پارلیمینٹیرینز کی میٹنگ ہے جس میں احتجاجی تحریک کے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حالات کے مطابق لائحہ عمل بنائیں گے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی، خیبر پختونخوا اسمبلی، پنجاب کی پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہماری تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہمارے 26 ارکان کو معطل کیا گیا اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں جبکہ ہزاروں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں

جواب دیں

Back to top button