تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

تحریک انصاف کو صرف احتجاج کرنا آتا ہے، پہلے بھی پنجاب نہیں نکلا تھا اور اب بھی نہیں نکلے گا‘: عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو صرف احتجاج آتا ہے اور وہ وہی کریں گے لیکن پہلے بھی پنجاب نہیں نکلا تھا اور اب بھی نہیں نکلے گا۔

عظمی بخاری آج ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں قومی وسائل کا جلسے جلوسوں پر بے دریغ استعمال کیا، قومی اداروں میں کرپشن کی انتہا کر دی، سرکاری تحائف کو اپنی ذاتیات کے لیے استعمال کیا۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہی آتا ہے اور وہ وہی کریں گے، ہمیں پتا چلا ہے کہ اس کے لیے کے پی کے میں فنڈز نکلوائے جارہے ہیں، پہلے بھی پنجاب نہیں نکلا تھا، اب بھی نہیں نکلے گا۔

جواب دیں

Back to top button