تازہ ترینخبریںپاکستان

پینڈووں سے معذرت: شلوار قمیض پہنے کسٹمر کو ریستوران نے اندر آنے سے روک دیا

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہریوں کو ہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے پر متاثرہ شہریوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ عبدالطیف نے کنزیومر کورٹ میں نجی ہوٹل کے خلاف درخواست دائر کردی۔

عدالت نے متاثرہ شخص کی درخوست قبول کرتے ہوئے سماعت کے لیے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے دو دوستوں کے ہمراہ شلوار قمیض پہن کر کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ہوٹل میں کھانا کھانے کے لیے جا رہے تھے کہ ہوٹل کے باہر ہی انہیں ہوٹل عملے نے روک دیا۔

ان کے مطابق ہوٹل کے ویٹر نے ان کے لباس پر تنقید کی اور کہا کہ ان کا ہوٹل پینڈو لوگوں کو کھانا فراہم نہیں کرتا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہوٹل کے ویٹر کے روکنے پر انہوں نے ہوٹل مینیجر سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی انہیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روکا اور کہا کہ وہ یہاں سے چلے جائیں، ورنہ وہ انہیں دھکے دے کر یہاں سے نکال دیں گے۔

درخواست گزار کے مطابق انہیں صرف شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخل ہونے سے روکا گیا، جس پر انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کو پہلے قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متاثرہ عبداللطیف کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتطامیہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر انہوں نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور اب جلد ہی ان کی درخواست پر سماعت ہوگی

جواب دیں

Back to top button