
کراچی میں گزشتہ سال ریبیز زدہ گائے کے کسان کو کاٹنے کے واقعے کو عالمی جریدے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریبیز زدہ گائے نے گزشتہ سال لانڈھی میں کسان کو کاٹا تھا جس پر کسان نے انڈس اسپتال کے ریبیز پریوینشن سینٹر سے رجوع کیا، جہاں کسان کو بروقت ویکسین اور زخم کی صفائی کے بعد ریبیز سے بچا لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گائے کو کتے نے کاٹا تھا،گائے میں ریبیز کی علامات 3 ہفتے بعد ظاہر ہوئیں، ریبیز زدہ گائے کی موت کے بعد دماغی ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اس حوالے سے اسپتال حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گائے عام طور پربراہِ راست ریبیز کے پھیلاؤ کا سبب نہیں بنتی، ریبیز زدہ گائے کے کاٹے کا کیس اگست 2024 میں رپورٹ ہوا تھا۔