تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ انروا چیف نے کہا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری جانب بھوک، ہمارے اصول اور اقدار دفن ہو رہے ہیں، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کی تلاش میں مارے جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا ہے، صورتحال مزید بدتر ہورہی ہے، غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔

علاوہ ازیں غزہ کی وزارت اوقاف کے مطابق خان یونس کے مغرب کے علاقے المواسی میں اسرائیلی فوج نے قبریں اُکھاڑ کر لاشیں نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دراندازی صرف زندہ فلسطینیوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اب مردوں کی قبریں بھی دشمنی کی زد میں آ چکی ہیں، ترک قبرستان کی مسماری کو وزارت نے انسانی وقار اور مذہبی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت اوقاف کے مطابق غزہ میں موجود 60 میں سے کم از کم دو تہائی قبرستان اسرائیلی فوج نے یا تو مکمل طور پر تباہ کردیا یا شدید نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

Back to top button