تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹس

جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

اس مرتبہ 34 سالہ جو روٹ نے اپنی بیٹنگ سے نہیں بلکہ فیلڈنگ کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بھارت کے خلاف جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا ایک ہاتھ سے سِلپ پر شاندار کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر (نان وکٹ کیپر) کا اعزاز حاصل کیا۔

جو روٹ نے 266 ٹیسٹ اننگز میں 211 کیچز لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر کا ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف لارڈز میں جمعے کو تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھے جس کے بعد جواب میں مہمان ٹیم نے 3 وکٹ پر 145رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 104رنز، اولی پاپ 44، بین اسٹوک 44 اور اسمتھ نے51رنز بنائے۔

جواب دیں

Back to top button