تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

انٹرنیشنل میڈیا جھوٹا٬آپریشن سندور میں کوئی نقصان نہیں ہوا٬ اجیت ڈوول

پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے 7 مئی کو تمام 9 شناخت شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ان دعوؤں کو ’تحریفات اور غلط بیانیوں سے بھرپور‘ قرار دیا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ اجیت دوول کے بیانات ’عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش‘ کی عکاسی کرتے ہیں اور ’ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ملک کے خلاف فوجی جارحیت پر فخر کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے طے شدہ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افسانوی بیانیے اپنانے کے بجائے بھارت کو 6 لڑاکا طیاروں کی تباہی اور دیگر فوجی اہداف کو پہنچنے والے شدید نقصان کو تسلیم کرنا چاہیے۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ بھارت کی جانب سے جن مبینہ دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان کے نتیجے میں عام شہری جاں بحق ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ریاستی سطح پر اسپانسر کرنے میں بھارت کا ملوث ہونا بالکل واضح ہے، اور بین الاقوامی برادری اب اس حقیقت سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہے

جواب دیں

Back to top button