تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

قطر ایئربیس پر ایرانی حملہ: امریکا نے نقصان کی تصدیق کردی

امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ مہینے ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے قطر میں امریکی العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا لیکن اس سے صرف ’معمولی نقصان‘ ہی ہوا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے بی بی سی فارسی کی ویریفائی سروس کو بتایا کہ ’23 جون کو امریکی اور قطری دفاعی فضائی نظام نے باقی ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا لیکن ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس حملے سے بیس کے ساز و سامان اور سٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا تھا اور اس میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا تھا۔‘

’العدید ایئربیس مکمل طور پر کام کر رہی ہے اور قطری پارٹنرز کے ساتھ مل کر خطے میں سکیورٹی اور استحکام فراہم کرنے کا مشن جاری رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button