
شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں مانگنے کی غرض سے آئی بوڑھی بھکارن کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے والے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا گیا۔
شیخوپورہ میں بوڑھی بھکارن کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کا واقعہ لاہور روڈ پر لیسکو آفس میں پیش آیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ای لیسکو نے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو زاہد کمال نے میڈیا کو بتایا کہ بھکاری خاتون سائلین سے پیسے مانگتی تھی اور پیسے نہ ملنے پر گاڑی کے آگے لیٹ جاتی تھی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو کے مطابق آفس کے سیکیورٹی گارڈ رب نواز نے اسے گاڑی کے سامنے لیٹنے سے روکنے کے لیے باہر نکالا تھا۔
پولیس نےایک نوجوان خاور شہزاد کی مدعیت میں سیکیورٹی گارڈ رب نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے