تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مخصوص نشستیں کیس: سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

وکیل حامد خان کے اعتراض کے بعد مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں گیارہ رکنی بینچ ٹوٹ گیا
سپریم کورٹ میں جاری مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے آغاز میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

سماعت کے آغاز میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد لازم ہے، ضروری ہے کہ کسی فریق کا بینچ پر اعتراض نہ ہو۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ ’حامد خان نے بینچ میں کچھ ججز کی شمولیت پر اعتراض کیا، جن ججز کی 26 ویں ترمیم کےبعد بینچ میں شمولیت پراعتراض ہوا میں بھی ان میں شامل ہوں، میں ان وجوہات کی بنا پر بینچ میں مزید نہیں بیٹھ سکتا، میں اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا چاہتا ہوں

جواب دیں

Back to top button