تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

غزہ: مزاحمت کاروں نے گزشتہ روز اسرائیلی بکتربند کے اندر بم پھینکنے کی ویڈیو جاری کردی

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک مقام کی نشاندہی کی جہاں اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں موجود تھیں۔

بعد ازاں ایک مزاحمت کار اسرائیلی بکتربند گاڑی کی جانب بڑھا جس کا اوپری دروازہ کھلا ہوا تھا، مزاحمت کار نے بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر بم بکتر بند گاڑی کے اندر پھینکا جس کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے کی آواز سنائی دی
القسام بریگیڈز کے مطابق اس حملے میں بکتر بند گاڑی کے اندر موجود 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں کا تعلق انجینئرنگ بٹالین سے تھا اور ان کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔

جواب دیں

Back to top button