تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

صرف اسرائیل ہے جو امن کی راہ میں رکاوٹ ہے٬ طیب اردوان کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے نئے دور کے آغاز سے عین قبل ایران پر اسرائیل کے حملوں کا مقصد ’مذاکرات کو سبوتاژ کرنا‘ ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل پر مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

ترک صدر نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت ثابت کر رہی ہے کہ وہ ’خطے میں امن کی راہ میں سب سے اہم رکاوٹ‘ ہے۔

’نیتن یاہو حکومت کا اصل مقصد 13 جون کو ہونے والے حملوں سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانا تھا۔‘

ترک صدر نے مزید کہا کہ یہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

صدر اردوغان نے استنبول میں اسرائیل پر اثر انداز ہونے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کو وسیع تر تنازعے میں بدلنے کی اجازت دیے بغیر بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کے لیے کام کریں

جواب دیں

Back to top button