تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

اپنی حقیقی صلاحیت کا 30 اور پوشیدہ صلاحیت کا صرف 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا، ایرانی رہنما

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کےرکن محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر400میزائل اور 600 ڈرون داغے ہیں۔

محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں 50 اسرائیلی ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور یہ حملہ ایران کی فوجی طاقت کا صرف محدود حصہ ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی حقیقی صلاحیت کا 30 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے جب کہ ایران نے اپنی پوشیدہ صلاحیت کا 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے۔

محسن رضائی نے کہا کہ کسی نےتصورنہیں کیاتھا کہ چار تہوں والی اسرائیلی فوجی مراکزکو ایرانی میزائل تباہ کردینگے مگر ایرانی میزائلوں نے ایسا کر دکھایا

جواب دیں

Back to top button