
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی رہبر اعلی’ علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ: ’ہم نے ایران کی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران کے پاس اچھے ریڈار اور دیگر دفاعی ساز و سامان تھا لیکن اس کا امریکہ میں تیار کردہ ساز و سامان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘
خیال رہے امریکہ گذشتہ کئی برسوں سے اسرائیل کو عسکری امداد اور دفاعی ساز و سامان مہیا کر رہا ہے لیکن جمعے کو اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں شدت آنے کے بعد امریکہ نے سرکاری طور پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکہ کا ایران پر اسرائیلی حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ: ’ہمیں معلوم ہے کہ (ایران کے) نام نہاد رہبر اعلیٰ کہاں چھپے ہیں۔‘
’وہ ایک آسان ہدف ہیں لیکن وہ ابھی محفوظ ہیں۔ ہم فی الحال انھیں نشانہ بنانے (ہلاک) کرنے نہیں جا رہے۔‘
تاہم صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’لیکن ہم نہیں چاہتے کہ عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہماری برادشت جواب دے رہی ہے۔‘
انھوں نے اپنی تیسری سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ کیا ہے