تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا: ڈار کا انکشاف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا۔ سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں اسحاق ڈار نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا لیکن پاکستان نے صاف انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ایک بدمعاش کا کردار ادا کررہا ہے، عالمی برادری کو اسرائیل کا ہاتھ روکنا پڑے گا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور بھارت کا کردار تشویشناک ہے۔

جواب دیں

Back to top button