تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

چین کی امریکہ کو ایران-اسرائیل کشیدگی بڑھانے سے باز رہنے کی وارننگ

چین کی امریکہ کو ایران-اسرائیل کشیدگی بڑھانے سے باز رہنے کی وارننگ
بیجنگ: چین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے شہریوں کو "فوری انخلا” کی وارننگ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں "تیل ڈال رہا ہے”۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا:
"آگ بھڑکانا، تیل ڈالنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا نہ صرف صورت حال کو قابو میں لانے میں مددگار نہیں، بلکہ یہ اقدامات تنازع کو مزید شدت اور وسعت دے سکتے ہیں۔”

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے اور تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہ سکے۔

جواب دیں

Back to top button