
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
ایران نے رات کو اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کیا، حملوں میں اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں حیفہ ریفائنری کے 3 ملازمین ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔
اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جاری رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے