
ایرانی جنگی طیارے اسرائیل کی فضائی حدود میں: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں دشمن طیارے کی دراندازی پر سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ یہ طیارہ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کے تازہ ترین بیان کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایرانی حملے کے مقام پر چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس سے قبل تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک 60 سالہ خاتون، ایک 80 سالہ خاتون، تقریباً 10 سالہ لڑکا اور ایک کم عمر لڑکی شامل ہیں۔
اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ 99 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
تاحال اس حوالے سے آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران پر جوابی حملے کیے ہیں تاہم وہاں ہلاکتوں کے اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آئے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔