تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل ایران پر اتنا بڑا حملہ کرنے میں کیسے کامیاب ہوا؟ شرمناک غداری کی داستان

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اسکی اس کارروائی میں 200 طیارے شامل تھے لیکن بی بی سی کے مطابق کچھ رپورٹس ایک ایسے خفیہ عنصر کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جو یوکرین کے روسی ایئر بیس پر حالیہ ڈرون حملے سے ملتا جلتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا حوالہ دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’اسرائیلی حملے سے قبل‘ دھماکہ خیز ڈرون ایران سمگل کیے گئے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان ڈرونز کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

لیکن ایران نے آج ابھی تک جو ڈرون لانچ کیے ہیں وہ زیادہ تر علامتی لگتے ہیں: یہ تہران کے اسرائیل پر گذشتہ برس اکتوبر میں کیے گئے بڑے بیلسٹک میزائل حملے سے بہت کم ردعمل ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اسی مہینے کے آخر میں اسرائیل کی جوابی کارروائی نے ایران کے فضائی دفاع، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنایا، جس سے تقریباً یقینی طور پر ایران کے مستقبل میں ہونے والے حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت میں کمی آئی۔

لیکن اپنے تمام تر سخت بیانات کے باوجود ایران کی براہ راست فوجی جواب دینے کی صلاحیت اب وہ نہیں رہی، جو پہلے تھی۔

جواب دیں

Back to top button