
ایران نے اسرائیل کی جانب تقریباً 100 ڈرون داغے ہیں: اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے کہا ہے کہ ایران نے ’تقریباً 100 یو اے ویز اسرائیلی سرزمین کی طرف روانہ کیے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔‘
بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے مزید کہا کہ گزشتہ رات کے حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف، پاسدارن انقلاب کے کمانڈر اور ایران کی ایمرجنسی کمانڈ کے سربراہ مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ ہے