تازہ ترینخبریںپاکستان

بجٹ کیا ہوتا ہے ؟ اور بجٹ کی کتنی اقسام ہوتی ہیں ؟

بجٹ وہ مالی منصوبہ بندی ہے جسے حکومت ٹیکس کی مد میں حاصل رقوم اور حکومتی اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک سال کے لیے مرتب کرتی ہے۔

پاکستان میں حکومتی بجٹ وفاقی وزیر خزانہ ہر سال جون میں پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہیں جس پر اراکین اسمبلی بھی تجاویز پیش کرتے ہیں اور بعد ازاں اسے اسمبلی سے منظور کرایا جاتا ہے

*بجٹ تین طرح کے ہوتے ہیں*

1: یونین بجٹ

وہ بجٹ جو پورے ملک کے لیے ہو اور وفاقی یا مرکزی حکومت اسے پیش کرے یونین بجٹ کہلاتا ہے تاہم ایسے ممالک میں صوبائی بجٹ نہیں ہوتے۔

2-ریاستی یا صوبائی بجٹ

کئی ممالک مختلف ریاستوں پر مشتمل ہوتے ہیں ایسے ممالک میں ہر ریاست اپنا علیحدہ بجٹ پیش کرنے کا حق رکھتی ہے ایسے بجٹ کو ریاستی بجٹ کہا جاتا ہے۔

3-پروجیکٹ اور ضمنی بجٹ

اس قسم کے بجٹ کسی خاص پروجیکٹ یا منصوبے کے لیے بنائے جاتے ہیں اس میں اندورنی سے زیادہ بیرونی ذارئع آمدن پر انحصار کیا جاتا ہے

*بجٹ کی اقسام*

متوازن بجٹ

اگر محصولات سے حاصل رقوم اور اخراجات برابر ہوں تو ایسے بجٹ کو متوازن کہا جاتا ہے یعنی جتنی رقم ریاست کو ٹیکسوں کی صورت میں ملی اتنی ہی اخراجات اور دیگر میں خرچ ہوجاتی ہیں اورملک کو چلانے کے لیے قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑی۔

خسارے کا بجٹ

اگرریاست اپنی آمدنی سے اخراجات مکمل نہ کر پائے تو ایسے میں پیش کیا گیا بجٹ خسارے کا بجٹ کہلاتا ہے جس میں ملک کے معمولات چلانے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے یا ٹیکس کی شرح بڑھائی جاتی ہے اور یا پھرغیرترقیاتی بجٹ پرقابو پایا جاتا ہے۔

سرپلس بجٹ

ایک صورت یہ بھی ہوتی ہے کہ جب حکومت کی آمدنی اخراجات سے زیادہ ہو جائے تو ایسی نادر ونایاب صورت حال میں پیش کیے گئے بجٹ کو سرپلس بجٹ کہا جاتا ہے تاہم ایسی صورت حال خال خال ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button