تازہ ترینخبریںپاکستان

17سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے کمرے میں انکا قتل: سی سی ٹی وی میں کیا نکلا؟

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے کمرے میں انکا قتل: سی سی ٹی وی میں کیا نکلا؟

ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے کی تفیشی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر منصب دار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جس جگہ پر وقوعہ پیش آیا، پولیس نے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں جبکہ اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں سے بھی اس وقوعہ سے متعلق فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔

پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کے بارے میں بہت سارے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ دستیاب شہادتوں کے علاوہ پولیس قتل کے اس واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

تفتیشی ٹیم میں شامل پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے ثنا یوسف کو قتل کرنے سے پہلے جس گھر میں مقتولہ رہائش پذیر تھیں وہاں کی ریکی کی اور جب یہ دیکھا کہ ثنا کے والدین گھر پر نہیں تو وہ گھر میں داخل ہوا اور پستول نکال کر ثنا یوسف پر دو فائر کیے۔

تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ ملزم گھر میں داخل ہو کر سیدھا ثنا یوسف کے کمرے میں گیا اور جاتے ہی اس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اہلکار کے مطابق ثنا یوسف جب فائر لگنے سے نیچے گر گئیں تو اس کے فوری بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

جواب دیں

Back to top button