تازہ ترینخبریںپاکستان

بھارت کے خلاف 96 گھنٹے کی کارروائی پاکستان نے اپنے وسائل پر کی٬ جنرل ساحر شمشاد مرزا

بھارت کے خلاف 96 گھنٹے کی کارروائی پاکستان نے اپنے وسائل پر کی٬ جنرل ساحر شمشاد مرزا

پاکستان کی مسلح افواج کے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیے تنازعے کے دوران 96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا۔ کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔

سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران بی بی سی کے سکیورٹی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کو انٹرویو میں ان کے اس سوال کہ چین سے پاکستان کو کتنی مدد حاصل ہوئی؟ کیونکہ ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ چین نے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے، مگر اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ہم نے کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی۔ صرف اور صرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا گیا۔

فرینک گارڈنر نے ان سے سوال کیا کہ اب حالات اتنے نازک ہو چکے ہیں کہ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ کسی بھی تنازعے کو بڑی جنگ میں بدلنے کے لیے بہت کم وقت اور جواز چاہیے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ پہلے جو جھڑپیں ہوتی تھیں، وہ صرف متنازعہ علاقوں تک محدود رہتی تھیں۔ وہ کبھی بین الاقوامی سرحد تک نہیں پہنچتی تھیں۔ لیکن اس بار معاملہ اُلٹا تھا، سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا اور شہروں میں کشیدگی تھی اور یہ سب زیادہ تر بین الاقوامی سرحد کے آس پاس ہوا

جواب دیں

Back to top button