تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے انتہائی مطلوب حماس کے موجودہ سربراہ محمد سنوار کو غزہ میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔

محمد سنوار حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق محمد سنوار کو 13 مئی کو خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

حماس نے تاحال نہ تو محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تردید سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل نے حماس کے متعدد رہنماؤں کو شہید کیا ہے، جن میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، مسلح ونگ کے کمانڈر محمد ضیف اور حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار شامل ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ محمد سنوار نے ممکنہ طور پر محمد ضیف کی ہلاکت کے بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قیادت بھی سنبھال لی تھی۔

واضح رہے کہ حماس کی عسکری قیادت، خاص طور پر القسام بریگیڈز کے سربراہان کے نام ہمیشہ سے خفیہ رکھے جاتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button