تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد٬پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد٬پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، سرچ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس منسوخ کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائےگی۔

پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ پشاور میں مٹی کا طوفان آیا تو مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی
سوات میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔

آزادکشمیر میں وادی نیلم اور مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، سیلابی پانی کے باعث باڑیاں سیری کے مقام پر شاہراہ نیلم بند ہوگئی.

جواب دیں

Back to top button