تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو ٹھوس اقدامات کی تنبیہ

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں ’سنگین‘ توسیع جاری رکھی تو وہ ’ٹھوس اقدامات‘ لیں گے۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر نے فرانسیسی اور کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے‘ اور ’فوری طور پر انسانی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے۔‘

اقوام متحدہ کے مطابق 2 مارچ کے بعد سے غزہ میں خوراک، ایندھن یا ادویات کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے فلسطینی آبادی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اتوار کے روز وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل 11 ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد غزہ میں ’خوراک کی بنیادی مقدار‘ داخل ہونے کی اجازت دے گا لیکن اس کا منصوبہ پورے غزہ کا ’کنٹرول سنبھالنے‘ کا ہے۔ تینوں مغربی رہنماؤں نے اس اقدام کو ’مکمل طور پر ناکافی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’عام شہریوں کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنا ناقابلِ قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’غزہ میں انسانی المیے کی شدت ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔‘

جواب دیں

Back to top button