تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ دورے کے لیے روانہ

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق انھیں دورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دی تھی۔

19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والے اس دورے میں اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور دیگر سینیئر چینی رہنماؤں سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، علاقائی و عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔

اس سے قبل 11 مئی کو کابل میں افغانستان کے وزیر خارجہ سے چین کے خصوصی ایلچی یو شیاؤونگ اور پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق نے ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button