Column

پاک فوج زندہ باد

پاک فوج زندہ باد
حافظ محمد یاسر ایڈووکیٹ
بھارت کا وزیراعظم نریندرا مودی ایک انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کا تربیت یافتہ ہے، آر ایس ایس ایک دہشتگرد جماعت ہے، جس کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا مودی جب آٹھ سال کا بچہ تھا تو اس جماعت کا رکن تھا، مودی کی ذہن سازی میں اس جماعت کا کلیدی کردار ہے، یہ جماعت بھارت مقبوضہ کشمیر کشمیر میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے قتل عام کرتی ہے، یہ بھارت کو خالص ہندو ریاست بنانے چاہتے ہیں، پاکستان دشمنی میں بھارت نے کیا دعوے نہیں کئے، مودی نے کون کون سا حربہ استعمال نہیں کیا لیکن مودی کے سارے دعوے غلط ثابت ہو گئے۔ حق و باطل کی اس جنگ کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے قوم پر وہ احسان کیا جس کی مثالیں کئی صدیوں تک دی جاتی رہیں گی۔ اب بھارت اپنی تذلیل کرانے کے بعد اپنی اوقات کو پہچانے گا معرکہ بنیان مرصوص ہماری قومی یکجہتی کی علامت ہے، مسلح افواج نے دس مئی کو بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر بھکاری بنا دیا، اسرائیل کے بھی غزہ میں حملے قابل مذمت ہیں، اسرائیل و بھارت گٹھ جوڑ کو پاکستان میں ناکامی ہوئی۔ پاکستانی قوم کی یکجہتی نے ثابت کر دیا بھارت کیخلاف پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، معرکہ حق کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی مساجد اور بے گناہ، معصوم شہریوں پر بھارتی حملوں کا جواب دنیا نے دیکھ لیا، دفاع وطن کے لئے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہے گی۔
افواجِ پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ ہماری بہادر فوج نے ہر دور میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔ ہماری فوج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ افواج پاکستان نے ایمانی جذبہ اور شجاعت اور بہادری کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑی ہندوستانی فوج کو شکست دیکر اقوام عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، افواج پاکستان نے صرف ہندوستان کو ہی نہیں بلکہ رافیل طیاروں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ڈرون طیارے گرا کر اسرائیل کو بھی شکست فاش دیکر ہندوستان کو وہ سبق سکھایا ہے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ دینی و مذہبی قوتیں اور دینی مدارس ملک نظریاتی سر حدوں کے محافظ اور محب وطن ہیں، ملک کے دفاع اور تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان جلد ہی ان شاء اللہ غزہ اور کشمیر و برما سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے بھی اپنا عملی کردار ادا کرے گا۔
آج کی جنگیں صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہیں بلکہ دل و دماغ کو تسخیر کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، دشمن جدید ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور فکری یلغار کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کے حوصلے توڑنے، ان کی اسلامی شناخت کو مٹانے اور عسکری حوصلے کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایسے وقت میں امت مسلمہ کو سب سے بڑھ کر اپنے ایمانی و فکری محاذ کو مضبوط کرنا ہوگا، عسکری قوت کے ساتھ ایمانی استقامت، اللہ پر توکل اور روحانی تربیت ہی ایسی بنیادیں ہیں جن پر قوموں کا اصل دفاع قائم ہوتا ہے نوجوانوں کو دشمن کے نفسیاتی حملوں سے باخبر رہنے اور استقامت اختیار کرنی چاہئے، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی مواد اور افواہوں کا شکار نہ بنیں۔ بلکہ دین، وطن اور افواجِ پاکستان کے ساتھ عملی وفاداری کا مظاہرہ کرے۔ نفسیاتی جنگ کا مقابلہ صرف تربیت یافتہ دل و دماغ ہی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی فکری و روحانی اصلاح کی مسلسل ضرورت ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی، نوجوانوں کی ایمانی استقامت اور عالم اسلام کے غلبے کے لیے خصوصی دعائیں اور عملی کوششیں کرنی چاہئیں ۔

جواب دیں

Back to top button