ہم نے پاکستان کو دہشتگردوں پر حملے کا پیشگی بتا دیا تھا٬ بھارتی وزیر خارجہ
انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سیندور سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر کے ہم نے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے،انڈیا امریکہ تجارتی معاہدے سے اچھی امید ہے۔‘
انڈین وزیر خارجہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستان کے خلاف حملوں میں کامیابی کا دعویٰ کرتے سنا جا رہا ہے۔
ویڈیو کلپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ہم نے پاکستان میں مظفر آباد، بہاولپور مریدکے سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے تو یہ ہماری کامیابی ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے آنے لگے ہیں اورہمارا مقصد ملٹری کو نشانہ بنانا نہیں ہے تو ان کے پاس آپشن ہے کہ وہ اس مداخلت نہ کریں۔ تاہم انھوں نے اس کو قبول نہ کیا