
گوگل نے تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اپنے رنگین "G” لوگو کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق iOS اور Pixel فونز پر گوگل ایپ کی ایک اپ ڈیٹ اب ایک نیا لوگو دکھاتی ہے جو لوگو کے سرخ، پیلے، سبز اور نیلے رنگوں کو ملا دیتا ہے۔ گوگل نے آخری بار ستمبر 2015 میں اپنے لوگو میں بڑی تبدیلی کی تھی، جب کمپنی نے اپنے فونٹ کو sans-serif فونٹ میں اپ ڈیٹ کیا تھا۔ اس وقت، گوگل نے ایک نیا "G” لوگو بھی ظاہر کیا جس میں برانڈ کے تمام رنگ شامل تھے