
لاہور۔ پاک فوج کا بہادر سپوت وطن پر قربان
شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کی شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکت
وزیرداخلہ محسن نقوی کا حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
شرکاء نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نےشہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید حوالدار محمد نوید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار
شہید حوالدار محمد نوید نے دفاع وطن کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ محسن نقوی
ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی
شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی
بہادر سپوت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ محسن نقوی
شہید حوالدار محمد نوید کے عزیز و اقارب، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ سول و عسکری حکام نماز جنازہ میں شریک ہوئے