تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف موجودہ صورتحال میں سیاسی اتفاق اور حکمت عملی کے لئے سرگرم

سابق وزیراعظم، مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف پاکستان کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبہ کو بڑھانے کے لئے متحرک ہو گئے۔میاں نواز شریف آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں اور کارنوں سے ملاقاتوں کا آغاز کر رہے ہیں۔نواز شریف نے اسلام آباد میں پہلی ملاقات چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کی۔
وزیراعظم ہاؤس مین ہونے والی اس خاص ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے قائد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس آ گئے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے اور مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اور عوام کے جذبہ کو یکجا کرنے کے لئے مسلم لیگ نون کی قیادت اور کارکنوں کو ہر سطح پر مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صدر مسلم لیگ ن نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button