تازہ ترینخبریںدنیا

آزاد کشمیر میں مدرسے بند٬ سیاحوں کی آمد پر پابندی

آزاد کشمیر میں مدرسے بند٬ سیاحوں کی آمد پر پابندی

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعرات کے روز حکومتی حکم نامے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس نے کنٹرول لائن کے قریب واقع دینی مدرارس اپنی نگرانی میں بند کروائے جبکہ خطے کے دیگر علاقوں میں بھی کم از کم ایک ہزار مدرسوں کو دس دن کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھلی ہیں۔

کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں موجود مدارس کو بند کروانے کی نگرانی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

حکومتی مراسلے میں صرف مدرسے ہی بند کرنے کے احکامات نہیں دیے گئے بلکہ خطے میں سیاحوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں بالخصوص کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں سول ڈیفینس اور دیگر ادارے شہریوں کو ہتھیار چلانے، سیلف ڈیفینس اور فرسٹ ایڈ کی خصوصی تربیت بھی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button