تازہ ترینخبریںدنیا

اردن میں لرزا دینے والا واقعہ، مسجد کی رہائش گاہ میں آگ لگ لگنے سے چار بچوں کی موت

اردن میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہفتہ کی صبح پانچ سے لے کر 10 سال کی عمر کے چار بچے مسجد کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

دارالحکومت عمان کی گورنری میں اس آتشزدگی سے اسی خاندان کے مزید دو بچے زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ان بچوں کی عمر دو سال اور تین سال ہے۔ ان کو سانس لینے میں شدید دشواری ہے۔

پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے بتایا کہ سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ مشرقی عمان میں آگ لگی۔ ایمبولینس کیڈرس نے گراؤنڈ فلور پر واقع رہائش کے اندر لگنے والی والی آگ پر قابو پایا۔ اس رہائش گاہ کے ساتھ مسجد ہے۔ جبکہ ایمبولینس کی ٹیموں نے زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی اور انہیں توٹنگی گورنمنٹ ہسپتال اور البشیرہ سپتال منتقل کر دیا۔

آگ کی وجوہات اور اس واقعے کی تفصیلات کا تعین کرنے کے لئے ایک سرکاری تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے نے اردن بھر میں غم اور افسوس پیدا کردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button