دنیا

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانی قتل

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں۔ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہوکر واردات کی۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں، واقعہ مہرستان شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دوراور پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہیزآباد میں پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہوکر واردات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے افسران جائے وقوعہ روانہ ہو چکے ہیں۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دکان کا مالک دلشاد اور بیٹا نعیم شامل ہیں جبکہ جعفر، دانش اور نثار بھی قتل کیے گئے افراد میں شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button