کاروبار
ٹرمپ کی پوری دنیا کیخلاف تجارتی جنگ، پاکستان پر بھارت اور افغانستان سے زیادہ ٹیرف عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب سے کچھ ہی دیر پہلے متعدد ممالک پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
اپنی تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ہاتھ میں ایک چارٹ بورڈ بھی تھامے ہوئے نظر آئے تھے جس پر ایشیائی ممالک سے امریکہ میں درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد کیے جانے والے نئے ٹیرف (ٹیکس) کی تفصیلات درج تھیں۔
کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا گیا ہے؟
- چین پر 34 فیصد
- ویتنام پر 46 فیصد
- تائیوان پر 32 فیصد
- جاپان پر 24 فیصد
- انڈیا پر 26 فیصد
- جنوبی کوریا پر 25 فیصد
- تھائی لینڈ پر 36 فیصد
- ملیشیا پر 24 فیصد
- کمبوڈیا پر 49 فیصد
- بنگلہ دیش پر 37 فیصد
- سنگاپور پر 10 فیصد
- فلپائنز پر 17 فیصد
- پاکستان پر 29 فیصد
- سری لنکا پر 44 فیصد
- میانمار پر 44 فیصد
اس کے علاوہ امریکی صدر نے یورپی یونین کے ممالک پر 20 فیصد، کوسووہ پر 10 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 31 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، ناروے پر 15 فیصد، یوکرین پر 10 فیصد اور سربیا پر 37 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ریپڈ رسپانس ٹیم نے دیگر ممالک پر عائد کیے جانے والے ٹیرف کی تفصیلات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کر دی ہیں۔