رحمتوں کا ماہ مبارک

بٹر ایڈووکیٹ
رمضان المبارک کا تقویٰ اور قرآن سے گہرا تعلق ہے۔اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و بندگی فرمانبرداری میں گزارنی چاہئے اسی میں ہم سب کے لئے دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے۔ رمضان المبارک ہمیں حقیقی طور پرغریبوں، مساکین،مستحقین،بیوائوں کی امداد کا درس دیتا ہے۔
ہمیں اس ماہ صیام میں جو اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے رحمتوں، برکتوں، کا موقع ملا ہے اس میں اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنا چاہئے یہ جہنم سے نجات کا مہینہ ہی اس میں کثرت کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت ذکر الٰہی سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے۔
رسول اللہ حضور نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بدنصیب ہیں وہ لوگ جن کی زندگیوں میں رمضان المبارک آیا انہوں نے روزے نہ رکھے، قرآن اور مساجد سے اپنا تعلق استوار کرکے اپنی بخشش نہ کرائی‘‘ ۔
آج ایسے بھی بد نصیب لوگ ہیں جو مساجد میں عبادات کرنے کی بجائے ان کو تفریح گاہ سمجھ کر آتے ہیں اور ایسے لوگوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے کہ وہ نیک اعمال بجا لانے اور پانچ وقت نمازوں کی پابندی سے بھی محروم رہتے ہیں۔ ہم سب کو باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ اس ماہ صیام میں دلوں کی کدورتیں، نفرتیں، حسد، قطع تعلقیوں، رنجشوں کو ختم کرتے ہوئے اپنے اللہ کے ساتھ تعلق مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’ روزہ میرے لئے ہے میں ہی اس کی جزا دو گا‘‘۔
روزہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ روز داروں کے لئے فرشتے استغفار کرتے ہیں حتیٰ کہ وہ روزہ افطار کر لیں۔ روزہ کی حکمت یہ بھی ہے کہ انسان اپنے نفس پر کنٹرول اور صبر کی مشق کرتا ہے اور پھر اس کے لئے اپنے آپ کو نیکی کی طرف چلانا انتہائی آسان ہوجاتا ہے۔ رمضان المبارک کی پاکستانی عوام اور پوری اسلامی امت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ خوشخبریوں کا مہینہ ہے۔ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جس میں اللہ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں چھپی ہوئی ہیں۔ رمضان ہمیں صبر، شکر اور اللہ کی رضا کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے روحانی ترقی اور اپنے
گناہوں کی معافی کا بہترین موقع ہے۔ یہ پاک مہینہ انسان کو انسانیت کی خدمت اور دوسروں کی مدد کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ دعا ہے کہ خدا رمضان المبارک کی اس بابرکت گھڑی میں تمام مسلمانوں کی دعائوں کو قبول کرے۔ دنیا بھر میں امن، سکون اور محبت کا ماحول قائم ہو گا فلسطینیوں کو اللہ کی نصرت ملے کہ فلسطین یہ ہمارا تعلق دینی ایمانی قلبی اور جذباتی ہے اور اس ماہ مبارک میں ہمیں دنیا کے ہر مظلوم مسلمان بھائی کو یاد رکھنا ہے کہ
رمضان المبارک صبر کا مہینہ اور صبر کا صلہ اللہ رب العزت کے ہاں جنت ہے۔ رمضان المبارک قرب الٰہی اور گناہوں سے بخش کا مہینہ ہے۔ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ مومن کا رزق بڑھا دیتا ہے۔ روزہ گناہوں کیلئے اور نفسانی خواہشات کی تکمیل سے نجات کیلئے ایک مضبوط ڈھال ہے۔ روزہ بندے کو اپنے رب سے جوڑتا ہے اور اس سے وفاداری اور صرف اس کی اطاعت کے جذبے پر دل و دماغ کو قانع اور مستحکم کرتا ہے، اور اس کے اس عہد کی تجدید کی خدمت انجام دیتا ہے کہ بندے کا جینا اور مرنا اور عبادات اور قربانیاں سب صرف اللہ کے لیے ہے۔
رمضان المبارک کی آمد پر حضورِ اکرم ؐ صحابہ کرامؓ کو جمع کر کے ایک خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے تاکہ وہ اس مبارک مہینہ کا شایانِ شان استقبال کریں۔ روزے اور نوافل کے اہتمام کا عزم کریں اور نیکی اور تقویٰ کو زیادہ سے زیادہ زادِ راہ فراہم کریں۔ اس مہینہ کا پہلا حصہ رحمت ہے، درمیانی حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ دوزخ کی آگ سے نجات ہے۔
اللہ نے رمضان کو دوسرے انسانوں کے ساتھ ہمدردی اور انکی خیر خواہی کا ذریعہ بنایا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں اپنے اردگرد مستحق اور سفید پوش مسلمانوں بھائیوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کی ہر لہذا سے مدد کریں۔ رمضان المبارک صبر، ایثار اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔ مسلم لیگ ( ن) ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے کھڑی رہی ہے اور
رمضان کے بابرکت مہینے میں مستحق افراد کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے یہ مہینہ رحمتوں ، برکتوں ، عنایتوں کا مہینہ ہے جو ایک بار پھر ہم پر سایہ فگن ہوا ہے۔ اس ماہ مقدس میں ہر ہر نیکی کا اجر و ثواب کئی گنا ملتا ہے۔ ہم سب کو اللہ کے حضور شکر ادا کرنا چاہیے کہ ایک بار پھر زندگی میں آیا ہے۔ یہ ماہ صبر واستقلال کا درس دیتا ہے۔ اس میں نیکیاں کمانے اور خود کو بخشوانے کا نادر موقع ہے۔