پاکستان
مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، تین انچ برفباری ریکارڈ

پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور کل سے شروع ہونے والے برفباری کے سلسلے میں اب تک تین انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں تین انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں۔
تاہم ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جدید مشنری کی مدد سے مری کی شاہراہوں پر موجود برف کو ہٹایا جا رہا ہے اور علاقے کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر مشینری اور سٹاف موجود ہے۔
برفباری اور سرد موسم کے باعث سیاحوں کے آمد کے لیے مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفر پر نکلیں