پاکستان

‘رمضان کا چاند دوسرے روز کا ہے’ شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس نے بنوں میں علما کے خلاف نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ایک شہری کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماماش خیل کے رہائشی ابرار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس میں اس نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اعلان نہ کرنے پر علمائے کرام کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔

انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالغفار قریشی یہ معاملہ صدر پولیس کے علم میں لائے جس پر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

ایف آئی آر میں شکایت کنندہ مولانا عبدالغفار قریشی نے پولیس کو بتایا کہ ابرار نے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان نہ کرنے پر علما کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ چاند 2 دن کا ہے، بنوں اور پاکستان کے علما نے ہمیں پہلے روزے سے محروم کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button