دنیا
ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش

امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوگئی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں اعلیٰ عہدے پر فائز شون زلس (Shivon Zilis) نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔
مذکورہ خاتون سے ایلون مسک کو پہلے ہی تین بچے تھے، اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
شون زلس نے اگرچہ بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بچے کی پیدائش کا وقت نہیں بتایا