دنیا

افغانستان میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، 29 افراد جاں بحق

افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد اسرائیل سیار نے بتایا کہ مغربی صوبے فراہ میں ژالہ باری کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کا تعلق 2 خاندانوں سے ہے، جو پکنک منانے کے لیے گئے تھے۔

دوسرے صوبے جنوبی قندھار میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں متعدد مقامات پر 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کپڑے دھونے میں مصروف 4 خواتین سیلاب کے پانی میں بہہ گئیں اور صرف ایک خاتون زندہ بچیں

جواب دیں

Back to top button