سپورٹس

پاک بھارت ٹاکرا: کراچی میں کئی مقامات پر شائقین کیلئے بڑی اسکرینیں لگا دی گئیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں شائقین کرکٹ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینیں لگادی گئیں۔

پورٹ گرینڈ پر بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے، اس کے علاوہ کراچی پریس کلب میں بھی ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر روایتی حریف ٹیموں کا میچ دیکھنے کے لیے شہریوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، کئی مقامات پر لوگوں نے بڑی اسکرینیں لگاکر میچ دیکھنے کے انتظامات کیے ہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنے والا پاکستان روایتی حریف سے آج دبئی کے اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گا، بھارت کی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھے گئے ہیں۔

اگر بھارت مسلسل فتح سمیٹتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچ جاتا ہے، تو پھر فائنل میچ بھی پاکستان سے باہر، یعنی دبئی میں ہوگا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ آج کا میچ پاکستان کو ضرور جیتنا چاہیے، تاکہ اگلے میچز میں اگر بھارت کو شکست ہو تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان میں ہوسکے۔

جواب دیں

Back to top button