سپورٹس

پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے دبئی میں میدان سج گیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، پاکستان وقت کے مطابق میچ 2 بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان یہ میچ ضرور جیتے گا، قومی کرکٹ ٹیم پوری طرح تیار اور فارم میں ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان جیت جائے یہی بڑا انعام ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے آج بھارت کو لازمی شکست دینا ہوگی، میچ میں جیت یقینی بنانے کے لیے رضوان الیون نے گزشتہ روز بھرپور تیاریاں کیں اور آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا

جواب دیں

Back to top button