دلچسپ و حیرت انگیز
کرکٹ کے بخار میں مبتلا دلہا اپنی شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

کرکٹ کے بخار میں مبتلا دلہا اپنی شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ضلع جھنگ کا دلہا بارات لے کر لاہور آیا اور اپنی بارات چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا۔قذافی اسٹیڈیم کے باہر گفتگو کرتے ہوئے دلہے کا کہنا تھا کہ اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دے سکتا۔دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا ضروری ہے۔دلہے نے ہاتھوں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے پرچم بھی تھام رکھے تھے