پاکستان

سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ

پاکستان کے صدر آصف زرداری نے دوسرے صوبوں سے تین ججوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات کر دیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر، سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے تینوں ججوں کا اسلام ہائی کورٹ میں تبادلہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک خط کے ذریعے دوسرے صوبوں سے ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا

جواب دیں

Back to top button