دنیا

امریکہ کا محصولات میں اضافہ: چین کا امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرنے اور جوابی اقدامات کا اعلان

چین کی وزارت تجارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام چینی مصنوعات پر 10 فیصد محصولات عائد کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

چین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘چین اس سے سخت عدم اطمینان کا شکار ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، یہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی ‘سنگین خلاف ورزی’ ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ ‘اس طرح کے اقدامات چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے نقصان دہ ہیں۔’

چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں اس کے ‘غلط عمل’ کے لیے مقدمہ دائر کرے گا اور ‘اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ’ کے لیے جوابی اقدامات کرے گا۔

چین کا کہنا ہے کہ ‘چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلط سوچ کو درست کرے اور اس مسئلے کا سامنا کرنے کے لیے چینی فریق کے ساتھ مل کر کام کرے، کھل کر بات چیت کرے، تعاون کو مضبوط بنائے اور مساوات، باہمی فائدے اور باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرے۔’

یاد رہے کہ امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان محصولات کو ‘غیر قانونی غیر ملکیوں اور مہلک منشیات کے بڑے خطرے کی وجہ سے نافذ کیا ہے، جس میں فینٹانل بھی شامل ہے

جواب دیں

Back to top button