سیاسیات

قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کا بل پیش کیے جانے کا امکان

پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار کو بار بار موخر ہونے کے بعد رات قریب 11 بجے سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ تاہم سپیکر نے اسے کچھ ہی منٹ بعد پیر کی صبح ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔

سرکاری چینل پی ٹی وی نے اسے ایک ’تاریخی اجلاس‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اتوار کو حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے مجوزہ ترامیم پر کئی گھنٹوں تک مشاورت کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button